29.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

- Advertisement -

لاہور۔27مئی (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی قذافی سٹیڈیم لاہور میں کر دی گئی۔ پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان لٹن داس نے مشترکہ طور پر ٹرافی کی رونمائی کی۔سیریز کا آغاز بدھ کی شب قذافی سٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔

بقیہ دو میچز بھی اسی مقام پر 30 مئی اور یکم جون کو کھیلے جائیں گے۔ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز کے حوالے سے مثبت توقعات کا اظہار کیا اور شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602118

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں