پاکستان اور بھارت کا دونوں ملکوں کی مختلف جیلوں میں قید 954 قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

34
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):پاکستان اور بھارت نے دونوں ملکوں کی مختلف جیلوں میں قید 954 قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے جمعرات کو 609 بھارتی قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی۔ پاکستان میں قید بھارتی قیدیوں میں 51 شہری اور 558 ماہی گیر شامل ہیں۔

اس طرح بھارتی حکومت نے بیک وقت بھارت میں 345 پاکستانی قیدیوں کی فہرست جمعرات کو دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی، جس میں 271 عام شہری اور 74 ماہی گیر شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق یہ اقدام پاکستان اور بھارت کے مابین قونصلر رسائی سے متعلق معاہدے کی شق (i) کے موافق ہے جس پر 21 مئی 2008 کو دستخط ہوئے تھے ، اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک سال میں دو بار یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔