پاکستان اور بھارت کو نیوکلیئر سپلائر گروپ میں برابری کی بنیاد پر نمائندگی ملنی چاہئے، وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو نیوکلیئر سپلائر گروپ میں برابری کی بنیاد پر نمائندگی ملنی چاہئے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تعلقات کسی بھی ملک کے ساتھ کیسے بھی نہ ہوں ملک کے مفادات کو مدنظر رکھ کرہی …

اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو نیوکلیئر سپلائر گروپ میں برابری کی بنیاد پر نمائندگی ملنی چاہئے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تعلقات کسی بھی ملک کے ساتھ کیسے بھی نہ ہوں ملک کے مفادات کو مدنظر رکھ کرہی فیصلے کرنے ہوتے ہیں پاکستان سے بڑھ کر کسی بات کی اہمیت نہیں انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے ملک کے مفاد کو عزیز رکھا جائے گا اور اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں نے جوہری عدم پھیلا کے معاہدے ( این پی ٹی ) پر دستخطی نہیں کئے اس لئے دونوں ممالک کو نیو کلیئر سپلائر گروپ میں برابری کی بنیاد پر نمائندگی ملنی چاہئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply