پاکستان اور بھارت کی شمولیت سے شنگھائی تعاون تنظیم یورو ایشاءکی سب سے بڑی تنظیم بن گئی ، علاقائی استحکام اور خوشحالی کو فروغ بھی ملے گا،چائنا ڈیلی کی رپورٹ

115

اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) معروف چینی اخبار ’چائنا ڈیلی‘نے پاکستان اور بھارت کا شنگائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے کو تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو بڑی علاقائی ملکوں کی شمولیت سے ایس سی او دو بر اعظموں یورو ایشاءکی سب سے بڑی تنظیم بن گئی جبکہ اس سے علاقائی استحکام اور خوشحالی کو فروغ بھی ملے گا۔اخبار کے مطابق 2001میں تنظیم کے قیام کے بعد ایس سی او نے متعدد ناقدین کے تنقید کا سامنا کیا جس نے تنظیم کے اغراض و مقاصد اور اصولوں پر سوالات اٹھائے تھے لیکن امن و اقتصادی ترقی کیلئے تنظیم کی ثابت قدمی کے عزم می کوئی فرق نہیں آیا۔اس کے برعکس ایس سی او کے رکن ممالک نے خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے اور اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کرنے کی غرض سے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔