پاکستان اوربیرون ملک”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“کی بےمثال کامیابی فلم سازی کےشعبہ میں پاکستان کی بہترین صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہے،مریم اورنگزیب

217
مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان اور بیرون ملک پاکستانی فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کی بے مثال کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ” فلم سازی کے شعبہ میں پاکستان کی بہترین صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستانی فلم میکرز کی صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے ہر ممکن معاونت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں موجود ہر فرد کو فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔