پاکستان اور بیلا روس نے باہمی تجارت سے متعلق کسٹم شماریات کے تبادلہ کیلئے ایک معاہدہ پر دستخط کئے

147
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

پاکستان اور بیلا روس نے باہمی تجارت سے متعلق کسٹم شماریات کے تبادلہ کیلئے ایک معاہدہ پر دستخط کئے
منسک (بیلا روس) ۔ 17 مئی (اے پی پی) پاکستان اور بیلا روس نے باہمی تجارت سے متعلق کسٹم شماریات کے تبادلہ کیلئے ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ پر دستخط بیلا روس کی کسٹمز کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین سرگئی یولوڈن اور ایف بی آر کے لیگل افیئر کے ڈائریکٹر شوکت علی کے درمیان بیلا روس کے دارالحکومت منسک میں ملاقات کے بعد ہوئے۔ کسٹمز پاکستان اور بیلا روس کے کسمٹز انتظامیہ کی سطح پر یہ پہلا سرکاری دورہ تھا۔ سرگئی پولوڈن اور شوکت علی نے کہا کہ دوطرفہ کسٹمز تعاون میں یہ ایک اہم معاہدہ ہے۔