وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین

96
APP27-25 ISLAMABAD: October 25 - Ambassador of Belarus called on Rana Tanveer Hussain Federal Minister for Science and Technology for discussing progress on important matters of mutual interest. APP photo by Javed Qureshi

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلا روس کے مابین تجارت کے وسیع مواقعموجود ہیں۔یہ بات انہون نے پاکستان مین بیلا روس کے سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے حکام اور عوام ایک دوسرے کے قریب ہیں اور دو طرفہ تعالقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تجارت،سائنس اور تکنیکی مہارت کا تبادلہ،آئندہ سال منسک میں منعقد ہونےوالے جوائنٹ کمیشن برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے تیسرے اجلاس سمیت دیگر اہم امور زیر بحث لائے گئے۔سفیر نے بیلا روس کے نائب وزیر اعظم کی جانب سے مہمان نوازی اور بامقصد دورہ کی تکمیل پر شکریہ کا خط اور نیک جذبات وفاقی وزیر کو پہنچائے۔