پاکستان اور بیلجیئم نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی تین یادداشتوں پر دستخط کردیئے

55
APP101-21 BRUSSELS: February 21 - Pakistan’s Ambassador to Belgium, The European Union and Luxembourg, Mrs. Naghmana Alamgir Hashmi signing the MoU for Cooperation with Three Regions Of Belgium, with MR. Dirk Van Streeteghem, Ms. Chantal De Bleu and Mr. Laurent Lamberts Of Flanders Investment and Trade, Wallonia Export Investment Agency and Brussels Agency for Business Support, respectively. APP

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) پاکستان اور بیلجیئم نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی تین یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں، پہلی دفعہ بیلجیئم کے تینوں ریجنز فلنڈرز انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ، والونیا ایکسپورٹ انوسٹمنٹ ایجنسی اور برسلز ایجنسی فار بزنس سپورٹ ن پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے۔ برسلز میں پاکستان کی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے ٹی ڈی اے پی کی طرف سے بیلجیئم کے تینوں تجارتی اور سرمایہ کاری کے اداروں کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کئے۔ اس موقع پر پاکستان کی بیلجیئم میں سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ سال کے دوران دوطرفہ تجارتی حجم میں 49 فیصد اضافہ ہوا ہے جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم او یوز سے دوطرفہ تجارتی اور معاشی تعلقات میں وسعت آئے گی اور تاجر اور کاروباری برادری کے درمیان روابط کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے اور موثر حکمت عملی کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، بیلجیئم کے کاروباری افراد کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔