پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

125

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں تاجکستان کیلئے پاکستان کے نامزد سفیرمحمد سعید سرور سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیر خارجہ نے نئی ذمہ داریوں پر سعید سرور کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے تاجکستان کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تاجکستان کے ساتھ گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔