پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون جنوب ایشیا اور وسط ایشیا کے دیگر ممالک کے درمیان بھی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھائے گا، عمر ایوب خان

92
APP31-12 ISLAMABAD: March 12 - Federal Minister for Power, Omar Ayub Khan in a meeting with Turkmenistan Foreign Minister Rashid Meredov. APP

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور ترکمانستان نے پاکستان کے لئے افغانستان کے رستے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لئے مشترکہ ورکنگ قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ منگل کو یہاں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں کیا گیا ہے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی پاور ڈویژن عمر ایوب خان جبکہ ترکمانستان کے وفد کی قیادت ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میری روف اور ترکمانستان کے وزیر توانائی دوران ریجپوو کررہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے کہا کہ حکومت توانائی شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، پاکستان کی توانائی مارکیٹ بیرونی سرمایہ کارون کیلئے کھل چکی ہے، پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون جنوب ایشیا اور وسط ایشیا کے دیگر ممالک کے درمیان بھی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھائے گا۔ اس موقع پر ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پرجوش استقبال پر حکومت پاکستان کے مشکور ہیں۔ دوبون ممالک اپنے وسائل کو عوامی فائدے مین لانے کیلیے تعاون بڑھائیں۔ ترکمانستان کے وزیر توانائی نے کہا کہ ترکمانستان میں گیس کے وسیع ذخائر ہیں ۔ ترکمانستان میں گیس سے سستی بجلی پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکمانستان پاس اضافی سستی بجلی موجود ہے۔ ترکما نستان یہ سستی بجلی پاکستان کو برآمد کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترکمانستان کے صدر نے خصوصی طور پر انہیں ہدایت کی ہے کہ بجلی کی فراہمی کے منصوبے کو فعال بنانے کے لئے تبادلہ خیال کیا جائے۔ اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے مضبوط سیاسی عزم موجود ہے۔