پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی سپیشل فورسز کےمابین پہلی دو طرفہ مشق کا کراچی میں انعقاد

راولپنڈی۔6اگست (اے پی پی):پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی سپیشل فورسز کےمابین پہلی دو طرفہ مشق کا کراچی میں انعقاد کیا گیا، مشق میں سمندر اور خشکی میں مختلف آپریشنز کے مظاہرےاور شہری علاقوں میں فوجی کارروائیاں شامل تھیں۔ مشق کے دوران مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ اور جنگی منظرناموں پر مشتمل آپریشنز کے مظاہرے بھی کئے گئے۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر …

راولپنڈی۔6اگست (اے پی پی):پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی سپیشل فورسز کےمابین پہلی دو طرفہ مشق کا کراچی میں انعقاد کیا گیا، مشق میں سمندر اور خشکی میں مختلف آپریشنز کے مظاہرےاور شہری علاقوں میں فوجی کارروائیاں شامل تھیں۔ مشق کے دوران مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ اور جنگی منظرناموں پر مشتمل آپریشنز کے مظاہرے بھی کئے گئے۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر ) سے جاری بیان کے مطابق مشق کا مقصد ساحلی علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کی تیاری اور حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانا تھا۔مشق دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ دوطرفہ مشق کا انعقاد مشترکہ اقدامات کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے لئے دونوں ممالک کے عزم کی بھی توثیق کرتا ہے۔

 

مزید خبریں