اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اوربردارملک ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ہواہے،مالی سال کے پہلے دوماہ میں ترکیہ کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5.63 فیصد اورترکیہ سے درآمدات میں 11.66فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں ترکیہ کوبرآمدات سے ملک کو64.81ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.63فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ترکیہ کوبرآمدات سے ملک کو61.35ملین ڈالرززرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اگست میں ترکیہ کوپاکستانی برآمدات کاحجم 31.046ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو جولائی میں 33.76ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 29.86ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں ترکیہ کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 335.13ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ترکیہ سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر11.66فیصدکااضافہ ہوا،
مالی سال کے پہلے دوماہ میں ترکیہ سے درآمدات پر76.97ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 68.93ملین ڈالرتھا،اگست میں ترکیہ سے درآمدات کاحجم 32.076ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 44.89ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 35.15ملین ڈالرتھا،مالی سال 2024میں ترکیہ سے درآمدات پر491.53ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔