اسلام آباد ۔ 08 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور ترکی کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدے (ایف ٹی اے) سے پاکستان کی برآمدات کو 5 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھایا جاسکے گا۔ پاکستان بزنس کونسل کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر رواں سال کے آخر تک دستخط کردیئے جائیں گے جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ دونوں ممالک کی باہمی تجارت کا موجودہ حجم اس کی استعداد سے کہیں کم ہے اور پاکستان ترکی روئی اور کپڑے کی مصنوعات برآمد کررہا ہے جبکہ ترکی سے مشینری ‘ بجلی کے آلات ‘ پلاسٹک ‘ کیمیکلز ‘ آئرن اور سٹیل سمیت دیگر مختلف مصنوعات درآمد کرتا ہے۔