اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے مابین دوستی دیرینہ اور آزمودہ ہے، آزمائش کی ہر گھڑی میں ترکی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ترک ممبران پارلیمان بارس کاراڈینز اور برہان کیاترک سے ملاقات میں کیا جنہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس ان سے ملاقات کی۔ ترک …
پاکستان اور ترکی کے مابین دوستی دیرینہ اور آزمودہ ہے،سردار ایاز صادق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے مابین دوستی دیرینہ اور آزمودہ ہے، آزمائش کی ہر گھڑی میں ترکی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ترک ممبران پارلیمان بارس کاراڈینز اور برہان کیاترک سے ملاقات میں کیا جنہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس ان سے ملاقات کی۔ ترک سفیر صادق بابر گرجن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ترکی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے ترک عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے باشعور عوام نے جمہوریت کا ساتھ دے کر آمریت کا راستہ ہمیشہ کےلئے روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ترکی میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی روابط میں اضافہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی سطح پر رابطوں کے ذریعے خطہ میں پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔








