پاکستان اور تر کیہ کی مشترکہ فوجی مشق "اتاترک اختتام پذیر ہوگئی ،۔ مشقوں میں انسداد دہشتگردی کے مختلف آپریشن کئے گئے ، آئی ایس پی آر

210
ISPR
ISPR

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ فوجی مشق "اتاترک ۔12(2023)” اختتام پذیر ہوگئی ہے ، مشق میں ترک اسپیشل فورسز اور پاکستانی اسپیشل سروس گروپ کے دستوں نے حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ترکیہ مشترکہ فوجی مشق “اتاترک بارہ 2023” کی تربیلا میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔

دوہفتے کی مشقوں میں انسداد دہشتگردی کے مختلف آپریشن کئے گئے جس میں کمپاؤنڈ کلیئرنس،سنائپر ٹریننگ اور آئی ای ڈی کی ہینڈلنگ امور شامل تھے۔ ڈی جی ملٹری ٹریننگ میجر جنرل اسد نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ترکیہ کے فوجی وفد کی سربراہی سینٹر کمانڈر انسداد دہشتگردی تربیت، مشق کرنل مصطفیٰ کہرامان کر رہے تھے۔

دو ہفتوں پر محیط مشق کا مقصد انسداد دہشتگردی شعبے میں باہمی تجربات کا تبادلہ تھا جبکہ مشق کا اہم مقصد پیشہ وارانہ مہارتوں کا تبادلہ، دونوں افواج میں تعاون بڑھانا تھا۔