پاکستان اور جاپان اقتصادی و سماجی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں، مرتضیٰ جاوید عباسی

پاکستان اور جاپان اقتصادی و سماجی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں، مرتضیٰ جاوید عباسی اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے مابین خوشگوار دوستانہ تعلقات ہیں موجود ہیں اور دونوں ممالک اقتصادی و سماجی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں …

پاکستان اور جاپان اقتصادی و سماجی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہشمند ہیں، مرتضیٰ جاوید عباسی
اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے مابین خوشگوار دوستانہ تعلقات ہیں موجود ہیں اور دونوں ممالک اقتصادی و سماجی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر اور جاپان میں بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ڈپٹی سپیکر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر جاپان کے سفیر تکاشی کورل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور پارلیمانی و اقتصادی روابط کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش رکھتا ہے۔

Leave a Reply