پاکستان اور جاپان دیرینہ دوست ہیں,جاپان میں پاکستانی سفیر امتیاز احمدکا جاپانی میڈیا کے اعزاز میں استقبالیہ

99

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):جاپان میں تعینات پاکستان کے سفیر امتیاز احمد نے پاک جاپان تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان دیرینہ دوست اور تاریخی لحاظ سے ہمارے مستحکم بنیادوں پر استوار مشترکہ رشتے قائم ہیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز یوم پاکستان کے موقع پر معروف جاپانی میڈیا کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سفیر امتیاز احمد نے کہا کہ پاکستانی عوام ،جاپان اور جاپانی عوام کیلئے گہرے اور پرتپاک جذبات رکھتے ہیں۔دونوں ممالک ہمیشہ ضرورت اور قدرتی آفات کے وقت ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔