37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان اور جاپان کے درمیان فیصل آباد میں سمارٹ واٹر میٹرز کے...

پاکستان اور جاپان کے درمیان فیصل آباد میں سمارٹ واٹر میٹرز کے نفاذ کے لئے معاہدہ ہوگیا، ترجمان وزارت اقتصادی امور

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):پاکستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی و سماجی ترقیاتی پروگرام کے معاہدے پربدھ کویہاں باقاعدہ دستخط ہوگئےجس کے تحت جاپان کی حکومت فیصل آباد شہر میں سمارٹ واٹر میٹرز لگانے میں مدد فراہم کرے گی۔

معاہدے پر دستخط کی یہ تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز جبکہ جاپانی حکومت کی جانب سے پاکستان میں تعینات سفیر اکاماتسو شوئچی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ پروگرام کا مطابق جاپانی حکومت 510 ملین جاپانی ین (3.50 ملین ڈالر) کی گرانٹ کے تحت فیصل آباد میں 8000 سمارٹ واٹر میٹرز لگانے میں معاونت کرے گی۔

- Advertisement -

یہ سمارٹ میٹرز واسا فیصل آباد کو پانی کی فراہمی،طلب اور مینجمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے میں انتہائی کارگر ثابت ہوں گے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ اس خصوصی تعاون پر جاپانی حکومت اور عوام کےشکر گزارہیں اور اس منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ جاپانی سفیرنے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لئے جاپانی حکومت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596873

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں