پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے مابین موسمیاتی تبدیلی اور سائنس سے متعلق دوطرفہ مذاکرات کے پہلے مرحلے کا بذریعہ ویڈیو لنک انعقاد

57
مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،ترجمان دفتر خارجہ
مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے مابین موسمیاتی تبدیلی اور سائنس سے متعلق دوطرفہ مذاکرات کا پہلا مرحلہ جمعرات کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (اقوام متحدہ) پاکستانی وفد جبکہ جمہوریہ کوریا کے وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل (موسمیاتی تبدیلی ، توانائی ، ماحولیات اور سائنسی امور بیورو) وزارت خارجہ امور کر رہے تھے۔ متعلقہ ممالک میں پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے سفیر ا بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور، ماحولیاتی تبدیلی، اور سائنس ڈپلومیسی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور رابطوں کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس کے دوران تبدیلی،پیرس معاہدے پر عمل درآمد اور سائنس و ٹیکنالوجی اور انوویشن میں ممکنہ تعاون کے حوالے سے امور بھی زیر بحث لائے گئے۔ آئندہ کانفرنس آف پارٹیز 26 کے لئے قومی ترجیحات کو اجاگر کرتے ہوئے ، پاکستانی وفد کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مذاکرات برابری کے اصولوں کے ساتھ ساتھ مشترکہ لیکن متفرق ذمہ داریوں سے آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے اور اس سلسلے میں دس بلین ٹری سونامی منصوبہ ، متبادل اور قابل تجدید توانائی پالیسی اور الیکٹرک وہیکل پالیسی سمیت متعدد اہم اقدامات شروع کیے ہیں۔ جمہوریہ کوریہ کے وفد نے اپنا نقطہ نظر شیئر کرنے کے علاوہ ، پاکستانی وفد کو گرین گروتھ کی شراکت داری اور رواں سال کے آخر میں سیئول میں ہونے والے عالمی اہداف 2030 (پی 4 جی) سمٹ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔