پاکستان اور جنوبی افریقاکی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 11 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا

98
خواتین کرکٹ

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 11 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا ، جنوبی افریقا ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ۔

مہمان ٹیم نے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف 127 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا ، واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ویمن نے تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 0-3 سے شکست دی تھی ۔