ڈربن ۔ 04 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور جنوبی افریقہ انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان سات یوتھ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا چھٹا میچ (کل) جمعہ کو کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم کو سیریز میں 5-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے جنوبی افریقہ انڈر 19 ٹیم کو پہلے یوتھ ون ڈے میچ میں 17 رنز، دوسرے میچ میں 4 وکٹوں، تیسرے میچ میں 6 وکٹوں، چوتھے میچ میں 88 رنز جبکہ پانچویں میچ میں 116 رنز سے شکست دی تھی۔ مسلسل فتوحات کے بعد پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہے اور اب اس نے جنوبی افریقن ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کرنے پر نظریں جما رکھی ہیں تاہم دوسری جانب میزبان ٹیم شکستوں کے داغوں کو دھونے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔