پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ اتوار کوکھیلا جائے گا

174
جنوبی افریقہ

راولپنڈی ۔2ستمبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ (کل)بروز اتوار کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا ،

پاکستان ویمنز کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ، پہلے میچ میں گرین شرٹس نے مہمان ٹیم کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی ، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 4 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔