پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کو کھیلا جائے گا

88
پاکستان نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا،محمد رضوان نے ناقابل شکست 74 اور فہیم اشرف نے 30 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، رضوان مرد میدان قرار پائے

جوہانسبرگ ۔3اپریل (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ  اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس نے پروٹیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی کپتانی کے فرائض تیمبا بووما انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔