پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل جمعہ کو کھیلا جائے گا

130
پاکستان نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا،محمد رضوان نے ناقابل شکست 74 اور فہیم اشرف نے 30 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، رضوان مرد میدان قرار پائے

سنچورین۔31مارچ (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو سپر سپورٹ پارک، سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ جنوبی افریقہ پر ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 2 اپریل کو سنچورین، دوسرا میچ 4 اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی کپتانی کے فرائض تیمبا بووما انجام دیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز 10 اپریل سے شروع ہو گی، دوسرا میچ 12 اپریل، تیسرا میچ 14 اپریل جبکہ چوتھا اور آخری میچ 16 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ پہلے دو میچ جوہانسبرگ اور آخری دو میچ سنچورین کے میدان پر کھیلے جائیں گے۔