اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور جنوبی کوریا نے دو طرفہ اقتصادی تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے گزشتہ روز سیﺅل میں دو طرفہ پالیسی مشاورت کے دسیویں مرحلے کے انعقاد کے دوران پا یا گیا۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پاکستانی وفد کی قیادت کی،وفد کے دیگر ارکان میں جنوبی کوریا میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور ڈائریکٹر جنرل ایسٹ ایشیاءپیسفک ثمینہ مہتاب شامل تھے جبکہ فرسٹ نائب وزیر خارجہ چوہیﺅن نے کورین وفد کی قیادت کی۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق فریقین نے اقتصادی اصلاحات اور علاقائی امن و سلامتی کے مختلف شعبوں میں قریبی تعاون قائم کرنیکی غرض سے دونوں ملکوں کے مابین اعلی سطح کے وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا۔مشاورت سے قبل سیکرٹری خارجہ نے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کانگ کیونگ وا سے ملاقات کی اور بات چیت کے دوران دونوں ملکوں کے مابین قریبی تعاون کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ا
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=121131