22.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان اور دنیا بھر سمیت کنٹرول لائن کے دونوں جانب مقیم...

پاکستان اور دنیا بھر سمیت کنٹرول لائن کے دونوں جانب مقیم کشمیری بھارتی قبضہ کے خلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں گے

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر پر بھارتی قبضہ کے خلاف (کل) اتوار 27 اکتوبر کو کنٹرول لائن کے دونوں جانب، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منائیں گے۔ 27 اکتوبر 1947ءکو کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین باب رقم ہوا ، اس روز بھارتی مسلح افواج تمام بین الاقوامی اصول و ضوابط اور قوانین کو اپنے پائوں تلے روندتے ہوئے وادی کشمیر میں داخل ہوئیں۔ یوم سیاہ کے موقع پر پاکستان، آزاد کشمیر اور مختلف ممالک میں رہنے والے کشمیری اور پاکستانی تارکین وطن شہداءکشمیر کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ یوم سیاہ کے موقع پر جلسے اور جلوس نکا لے جائیں گے جبکہ پاکستانی سفارتخانوں اور دیگر سفارتی مشنزکے زیر اہتمام مختلف تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا۔

جن میں کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداردوں، کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لئے بے مثال قربانیوں کو اجاگر اور بھارت کے ہاتھوں مقبوضہ علاقہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نریندر مودی کی ہندو انتہا پسند بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کے بعد بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ہزاروں افراد کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا گیا، حریت کانفرنس کی پوری قیادت اور آزادی پسند کارکنوں کو فرضی مقدمات میں جیلوں، عقوبت خانوں اور گھروں میں نظربند کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

بھارتی حکومت کے5 اگست 2019 کے غیر آئینی اقدام کا مقصد بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب کم کرنا اور بھارتی باشندوں کو آباد کرنے کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیری عوام اپنی جائز جدوجہد جاری رکھیں گے۔بھارت نے1947 میں جموں وکشمیر پر ناجائز فوجی تسلط قائم کرکے کشمیری عوام کو محکوم بنایا اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا جائز حق خودارادیت دینے سے گریزاں ہے ۔

بھارتی ظلم و ستم کے باوجودکشمیری عوام نے بھارت کے ناجائز فوجی تسلط کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور ہر سال دنیا بھر میں مقیم کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ مناتے ہیں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی پر عالمی توجہ مبذول کرائی جا سکے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالہ سے اقوام متحدہ کی قراردوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں