پاکستان اور روانڈا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے پہلے دور کا کیگالی میں انعقاد

98
سندھ طاس معاہدہ کوئی سیاسی مفاہمت نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے، جو عالمی بینک کی ثالثی میں طے پایا،دفتر خارجہ کے ترجمان

اسلام آباد/کیگالی۔20جنوری (اے پی پی):پاکستان اور روانڈا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پہلا دور پیر کو کیگالی میں منعقد ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (افریقہ) حامد اصغر خان نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ روانڈا کی وزارت خارجہ کے مستقل سیکرٹری کلیمینٹائن موکیکا نے روانڈا کے وفد کی قیادت کی۔

بات چیت میں سفارتی تعلقات کو وسعت دینے اور تعاون کے راستوں کی نشاندہی کے لئے مشترکہ عزم پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں اطراف نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں بشمول ترجیحی تجارتی معاہدے، دفاع اور سلامتی، تعلیم، ثقافت، سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اس سلسلے میں مفاہمت پر اتفاق کیا۔

فریقین نے مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کثیر الجہتی فورمز پر تعاون کو مزید گہرا کرنے کا عزم کیا۔ اس سے قبل فریقین نے دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے قیام کے لئے مفاہمت نامہ پر دستخط کئے تھے۔