پاکستان اور روس کا افغانستان کے ساتھ تعلقات پر تبادلہ خیال، پرامن اور خوشحال افغانستان کے لئے علاقائی ممالک کے مابین تعاون پر زور، رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

117
Russia and Pakistan
Russia and Pakistan

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):پاکستان اور روس نے افغانستان کے ساتھ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور پرامن اور خوشحال افغانستان کے لئے علاقائی ممالک کے مابین تعاون بڑھانے پر زور دیا اور اس مقصد کے لئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس سلسلہ میں افغانستان کے بارے میں روسی فیڈریشن کے صدر کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے جمعرات کو پاکستان کا ایک روزہ دورہ کیا اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اورایڈیشنل سیکرٹری (افغانستان اور مغربی ایشیا)سفیر احمد نسیم وڑائچ سے وزارت خارجہ میں ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ملاقات کی اور بعد ازاں ایڈیشنل سیکرٹری (افغانستان اور مغربی ایشیا)سفیر احمد نسیم وڑائچ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے افغانستان کے ساتھ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور پرامن اور خوشحال افغانستان کے لئے علاقائی ممالک کے مابین تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ فریقین نے اس مقصد کے لئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔