راولپنڈی۔23ستمبر (اے پی پی)پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں ہفتہ سے شروع ہو رہی ہیں ‘مشترکہ فوجیں مشقیں دو ہفتوں پر محیط ہوںگی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں 24 سمتبرسے شروع ہوکر 10اکتوبر تک جاری رہیں گی ۔فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لئے جمعہ کو روسی بری فوج کے دستے پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔