یکیٹرنگ برگ ۔25نومبر (اے پی پی):پاکستان اور روس کے بین الحکومتی کمیشن برائے معیشت، تجارت، سائنسی اور تکنیکی تعاون کا اجلاس روس کے شہر یکاترنبرگ میں جمعرات کو دوسرے روز بھی ماہرین کی سطح پر جاری رہا۔
یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ماہرین کے گروپس پاکستان اور روس کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کر رہے ہیں۔ ماہرین کے گروپس میں پاکستان کے متعلقہ وزارتوں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت بھی کر رہے ہیں ۔
توانائی، ٹرانسپورٹ، تجارتی حجم، کسٹم ڈیوٹی، زرعی اجناس، ہوائی سفر اور دیگر شعبوں میں تعاون کے بارے گروپس کے صلاح و مشورے جاری ہیں۔ ماہرین کے گروپس کے جمعرات کے اجلاسوں کے بعد مشترکہ منٹس پر دستخط کئے جائیں گے ۔
وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب خان اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔یاکاترنک برگ میں ہونے والے اجلاس کا آخری دن ہے