- Advertisement -
ہرارے ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور زمبابوے کی اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) بدھ کو ہرارے سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا، پاکستان اے کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پاکستانی اے ٹیم نے میزبان ملک کی اے ٹیم کو پہلے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے 30 ستمبر، چوتھا ون ڈے 3 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پاکستان اور زمبابوے کی اے ٹیموں کے درمیان دو چار روزہ میچز کھیلے جائیں گے، پہلا چار روزہ میچ 9 سے 12 اکتوبر جبکہ دوسرا اور آخری چار روزہ میچ 15 سے 18 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=21744
- Advertisement -