ہرارے ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور زمبابوے کی اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ غیرسرکاری ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ پیر کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم کو سیریز میں2-1 کی برتری حاصل ہے، پاکستان اے نے زمبابوے اے کو پہلے ون ڈے میں 6 وکٹوں اور دوسرے ون ڈے میں 188 رنز سے ہرا کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کی تھی لیکن زمبابوے اے نے تیسرا میچ 105 رنز سے جیت کر سیریز میں کم بیک کیا ہے اور اب اگلے میچوں میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔