پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کی تیاریاں عروج پر

152

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کی تیاریاں عروج پر ہیں، دونوں ٹیمیں پہلے ایک روزہ میچ میں دو روز بعد مد مقابل ہوں گی۔ قومی سکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلا ٹریننگ سیشن مکمل کرلیا ۔زمبابوے کی ٹیم نے بھی منگل کو پریکٹس کی۔ پاکستان اورزمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں دو دن باقی رہ گئے۔پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کاراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلا ٹریننگ سیشن مکمل ہوگیا، تین گھنٹے تک جاری رہنے والے سیشن میں کھلاڑیوں نے بائولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈکپ سپرلیگ میں اپنے سفرکاآغاز30 اکتوبر سے کرے گی، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ یکم اور تیسرا میچ تین نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ اراکین اور آفیشلزکے کورناوائرس کے ٹیسٹ لئے گئے جن کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔