پاکستان اور ساﺅتھ افریقہ کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کاآخری میچ کل جوہانسبرگ میں ہوگا

54

لاہور۔10 جنوری(اے پی پی )پاکستان اور ساﺅتھ افریقہ کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل 11 جنوری کو جوہانسبرگ میں ہوگا، ساﺅتھ افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے،ساﺅتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 6 وکٹوں اور دوسرے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم نے اپنی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دیدی ہے ،قومی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں ان فٹ شاہین شاہ آفریدی جوہانسبرگ ٹیسٹ میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ اوپننگ بلے باز فخر زمان اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو بھی 11 رکنی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، پاکستان ٹیم میں 5 بولرز اور 6 بیٹسمین کی شمولیت متوقع ہے ،ذرائع کے مطابق شاداب خان اور فہیم اشرف ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے ، شاداب خان کو یاسر شاہ کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے تاہم محمد رضوان کی شمولیت مشکوک لگ رہی ہے، پاکستان کی ٹیم پہلے دو ٹیسٹ میچز ہارنے کی وجہ سے سیریز پہلے ہی ہار چکی ہے تاہم وائٹ واش سے بچنے کے لئے ٹیم کے لئے یہ ٹیسٹ میچ کافی اہمیت کا حامل ہے ،کپتان سرفراز احمد پر امید ہیں کہ ٹیم تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرے گی ۔