پاکستان اور سری لنکا انڈر 19 ٹیمیں پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں (کل) آمنے سامنے ہوں گی، پاکستانی ٹیم سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل

99
پاکستان سری لنکا

ہمبنٹوٹا ۔ 04جون (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ (کل) بدھ کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پاکستانی انڈر 19 ٹیم کو پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اس کے بعد پاکستان نے مسلسل تین میچز جیت کر سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ (کل) بدھ کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم پانچواں ون ڈے میچ بھی جیتنے کے لئے پرعزم ہے تاہم دوسری جانب میزبان ٹیم بھی سیریز کا آخری میچ جیتنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔