پاکستان اور سری لنکا ویمنز کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ (کل) بدھ کو کھیلا جائے گا

178

کراچی۔31مئی (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل (بدھ سے) کراچی میں ہو گا، پاکستان ویمنز اس سے قبل تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں سری لنکا کو کلین سویپ شکست دے چکی ہے،

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم جون کو سائوتھ اینڈ کلب کرکٹ سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا،

سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 3 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 جون کو کھیلا جائے گا، تمام میچز سائوتھ اینڈ کلب کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔