26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل (کل) کھیلا...

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل (کل) کھیلا جائے گا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل (کل) پیر کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا، میچ مصنوعی روشنیوں میں شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم سری لنکا کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں آئی لینڈرز نے گرین شرٹس کو 64 رنز سے مات دی۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل 9 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=168078

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں