راولپنڈی۔4نومبر (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شائقین کرکٹ اب ویب سائٹ pcb.tcs.com.pk کے ذریعے اپنے پسندیدہ میچز کے ٹکٹس گھر بیٹھے خرید سکتے ہیں۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق ایک قومی شناختی کارڈ پر زیادہ سے …
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز

مزید خبریں
راولپنڈی۔4نومبر (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شائقین کرکٹ اب ویب سائٹ pcb.tcs.com.pk کے ذریعے اپنے پسندیدہ میچز کے ٹکٹس گھر بیٹھے خرید سکتے ہیں۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق ایک قومی شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹس خریدنے کی اجازت ہو گی۔
سیریز کے تینوں میچز 11، 13 اور 15 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جہاں شائقین کو بین الاقوامی کرکٹ کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جنرل انکلوژر کے ٹکٹس پہلے دو میچوں کے لیے 200 روپے اور تیسرے میچ کے لیے 300 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ فرسٹ کلاس انکلوژر کے ٹکٹس بالترتیب 300 اور 400 روپے میں فروخت کیے جائیں گے جبکہ پریمیئم انکلوژر کے ٹکٹوں کی قیمت 400 اور 500 روپے رکھی گئی ہے۔
اسی طرح وی آئی پی انکلوژر کے لیے ٹکٹس 500 اور 600 روپے میں حاصل کیے جا سکیں گے۔ پی سی بی گیلری کے ٹکٹس کی قیمت 700 اور 850 روپے جبکہ پلاٹینم باکس سیٹس 8 ہزار اور 12 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔ فار اینڈ باکس سیٹس کی قیمت بالترتیب 6 ہزار اور 8 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔








