لاہور۔27ستمبر (اے پی پی )پاکستان اور سری لنکا کے کے مابین اب تک کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پلڑا بھاری ہے ،دونوں ٹیموں کے مابین اب تک دنیا کی مختلف کرکٹ گراﺅنڈز میں مجموعی طور پر 51ٹیسٹ میچز ہوچکے ہیں جن میں سے پاکستان کی ٹیم نے 19میچز جیتے جبکہ سری لنکا کی ٹیم 14میچز جیت سکی ،دونوں ٹیموں کے مابین 18میچز ڈرا ہوئے ،یو اے ای کی سرزمین پر بھی جیت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سر ی لنکا پر برتری حاصل ہے ،دونوں ٹیموں کے مابین یو اے ای کی سر زمین پر 6میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے دو میچز جیتے ،ایک ہارا اور تین میچز برابر ہوئے ۔