ریاض ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ قریبی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، پوری پاکستانی قوم کو سعودی عرب کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر فخر ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہِ سعودی عرب کے دوران ریاض میں اعلیٰ سطحی سعودی شاہی وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، سعودی وفد کی قیادت شہزادہ ترکی الفیصل نے کی۔