پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2019ءکے لئے معاہدہ 9 دسمبر کو ہوگا، نئی حج پالیسی کو معاہدے کے بعد حتمی شکل دی جائے گی، وزارت مذہبی امور

52

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2019ءکے لئے معاہدہ 9 دسمبر کو ہو گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری اس سلسلہ میں دسمبر کے پہلے ہفتہ میں سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ سعودی وزارت حج اور وزیر مذہبی امورکے درمیان حج 2019ءپر دستخط 9 دسمبر کو سعودی عرب میں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نئی حج پالیسی کو سعودی وزارت کے ساتھ معاہدے کے بعد حتمی شکل دی جائے گی تاہم وزارت مذہبی امور نے آئندہ حج پالیسی کی ابتدائی خدوخال پر کام کا آغاز کردیا ہے۔