اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی اور تجارتی تعلقات دوستی اور بھائی چارے کی بہترین مثال ہیں،پاکستان اور سعودی عرب کے عوام مذہبی اور بھائی چارے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سعودی …
پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی اور تجارتی تعلقات دوستی اور بھائی چارے کی بہترین مثال ہیں ،عاطف اکرام شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی اور تجارتی تعلقات دوستی اور بھائی چارے کی بہترین مثال ہیں،پاکستان اور سعودی عرب کے عوام مذہبی اور بھائی چارے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے جو قابل ستائش ہے موجودہ قیادت کی سربراہی میں سعودی عرب نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں جو قابل تقلید ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔








