محرم الحرام کے دوران بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عزاداران کو صاف ستھرا ماحول میسر ہو، فہد جاوید

سی ای او سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی/ ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی سیالکوٹ سلمان احمد لون کی خصوصی ہدایات پر منیجر کمیونیکیشن فہد جاوید نے یونین کونسل مظفر پورہ کا دورہ کیا۔

سیالکوٹ۔ 19 جون (اے پی پی):سی ای او سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی/ ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی سیالکوٹ سلمان احمد لون کی خصوصی ہدایات پر منیجر کمیونیکیشن فہد جاوید نے یونین کونسل مظفر پورہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران محرم الحرام کے حوالے سے صفائی ستھرائی کے انتظامات، ویسٹ کلیکشن آپریشن، جلوس و مجالس کے روٹس اور دیگر اہم مقامات پر جاری صفائی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر فیلڈ عملے کی حاضری، کارکردگی اور صفائی کے معیار کو بھی چیک کیا گیا جبکہ متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی گئی کہ محرم الحرام کے دوران بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عزاداران کو صاف، ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔

مزید خبریں