پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں،گورنرشاہ فرمان کی سعودی سفیر سے ملاقات میں گفتگو

پشاور۔30جنوری (اے پی پی )گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اوربالخصوص معدنیات اور زراعت کے شعبے میں خصوصی استعداد رکھتا ہے جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے پختونخوا ہا¶س اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں معدنیات، …

پشاور۔30جنوری (اے پی پی )گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اوربالخصوص معدنیات اور زراعت کے شعبے میں خصوصی استعداد رکھتا ہے جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے پختونخوا ہا¶س اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں معدنیات، زراعت کے شعبے میں خاص طور پر شہد اور زیتون کی پیداوار کے شعبے میں سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کا پر اتفاق کیا گیا۔ سعودی عرب مذکورہ شعبوں بالخصوص خیبرپختونخوا حکومت کومعدنیات کی پروسیسنگ اور ایکسپورٹ میں تعاون فراہم کرے گا۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی سے متعلق امور بھی زیربحث آئے۔واضح رہے کہ سعودی سفیر نے قبل ازیں خیبر پختونخوا کے معدنی شعبہ میں تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی اور اس سلسلے میں سعودی ماہرین کا وفد بہت جلد خیبرپختونخوا بجھوانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ گورنر نے سعودی سفیر کاخیبرپختونخوا میں مختلف شعبوں میں تعاون اور دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ تعلقات دن بدن مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔ ملاقات میں سیکرٹری محکمہ زراعت محمد اسرار اور پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر نظام الدین بھی موجود تھے۔