اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور سنگاپور کے پوسٹل حکام نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے پچاس سال مکمل ہونے پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا۔منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاک ۔سنگا پور سفارتی تعلقات کے قیام کی گولڈن جوبلی کے موقع پر دونوں ملکوں نے مشترکہ طور پر ڈاک کا ایک یاد …
پاکستان اور سنگاپور کے درمیان سفارتی تعلقات کے پچاس سال مکمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور سنگاپور کے پوسٹل حکام نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے پچاس سال مکمل ہونے پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا۔منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاک ۔سنگا پور سفارتی تعلقات کے قیام کی گولڈن جوبلی کے موقع پر دونوں ملکوں نے مشترکہ طور پر ڈاک کا ایک یاد گاری ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔یاد گاری ٹکٹ پر دونوں ملکوں کے قومی پھول جاسمین اور ونڈا شائع کئے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق پاکستان اور سنگا پور کے درمیان سفارتی تعلقات 17اگست 1966کو قائم ہوئے اور آج تک دونوں ملکوں کے مابین خوشگوار اور قریبی تعلقات قائم ہیں۔







