اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) پاکستان اور سوئٹزرلینڈ نے دو طرفہ اقتصادی و تجارتی روابط مزید بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے پر اتفاق کر لیا۔ اس با ت کا فیصلہ 26اور27فروری کو برن میں پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کے دسویں مرحلے کے انعقاد کے دوران پایا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری (یورپ)ظہیر اے جنجوعہ نے اجلاس میں پاکستانی جبکہ معاون سیکرٹری خارجہ برائے ایشیاءو پسفک ڈویژن سوئٹزرلینڈ نے اپنے ملکی وفد کی قیادت کی۔دفتر کارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس کے دوران دونوں فریقوں نے سیاسی،اقتصادی،تجارت،سرمایہ کاری،سائنس و ٹیکنالوجی،زراعت، تعلیم اور دفاع کے شعبوں میں تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔