پاکستان اور سوٹزر لینڈ کے درمیان تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں ، جام کمال خان

237
Jam Kamal Khan
Jam Kamal Khan

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان اور سوٹزر لینڈ کے درمیان تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی اور سماجی تعلقات قائم ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مقامی ہوٹل میں سویٹزرلینڈ کے 733ویں قومی دن کے موقع پر بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان اور سوٹزر لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات 75 سال سے قائم ہیں ، سویٹزرلینڈ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے ۔اس موقع پر پاکستان میں سویٹزرلینڈ کے سفیر جارج سٹینر نے کہا کہ سویٹزرلینڈ اور پاکستان کے درمیان مضبوط اقتصادی ،سفارتی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ تقریب میں سویٹزرلینڈ سفارت خانے کے حکام سمیت وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔