اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرازاق دائود نے کہا ہے کے پاکستان اور شام میں دوطرفہ تجارت اور معاشی روابط کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ پیر کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے تحت مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے شام میں پاکستانی سفیر سعید محمد خان نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام کے وزیر اقتصادیات و بیرونی تجارت ڈاکٹر ثمر الخلیل نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں ۔