پاکستان اور فرانس کے خارجہ سیکرٹریوں کا سیاسی مشاورت کا 12 واں دور خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری نے پاکستانی وفد کی نمائندگی کی

پیرس/اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) پاکستان اور فرانس نے دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے حالیہ خطرات سے نمٹنے کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دونوں ممالک نے پیرس میں خارجہ سیکرٹریوں کی سطح پر ہونے والی دوطرفہ سیاسی مشاورت کے 12 ویں دور کے دوران اس عزم کا اظہار کیا۔ خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری نے پاکستانی وفد کی نمائندگی …

پیرس/اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) پاکستان اور فرانس نے دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے حالیہ خطرات سے نمٹنے کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دونوں ممالک نے پیرس میں خارجہ سیکرٹریوں کی سطح پر ہونے والی دوطرفہ سیاسی مشاورت کے 12 ویں دور کے دوران اس عزم کا اظہار کیا۔ خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری نے پاکستانی وفد کی نمائندگی کی جبکہ فرانس کی قیادت فرانس کی وزارت خارجہ کے سیکریٹری جنرل کرسچن میست نے کی۔ اجلاس کے دوران دوطرفہ اور کثیر الجہتی ایشوز کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان کی داخلی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا جس میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، معاشی استحکام اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کی نمایاں کامیابیاں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply