اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور فرانس کے مشترکہ مفادات کے حصول اور سیکیورٹی سمیت درپیش مختلف چیلنجزپر قابو پانے کےلئے ضروری ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین کثیر الجہتی تعاون کے مزید فروغ کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ باہمی تجربات و مہارت سے مکمل طور پر استفادہ کیا جا سکے۔ وہ منگل کو یہاں …
پاکستان اور فرانس کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کے مزید فروغ کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں،انتہاءپسندی اور دہشت گردی کے خلاف معاونت دونوں ملکوں کے مشترکہ مفاد میںہے، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی فرانسیسی سفیر مارٹین ڈورنس سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور فرانس کے مشترکہ مفادات کے حصول اور سیکیورٹی سمیت درپیش مختلف چیلنجزپر قابو پانے کےلئے ضروری ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین کثیر الجہتی تعاون کے مزید فروغ کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ باہمی تجربات و مہارت سے مکمل طور پر استفادہ کیا جا سکے۔ وہ منگل کو یہاں فرانسیسی سفیر مارٹین ڈورنس سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور سیکیورٹی سمیت مختلف امور میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انتہاءپسندی اور دہشت گردی کے خلاف معاونت دونوں ملکوں کے مشترکہ مفاد میںہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں بشمول پولیس کی استعدادِکار بڑھانے کے سلسلہ میں دونوں ملکوں کے درمیان جاری تعاون خوش آئند ہے جسے مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔








